8 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ایران ،ہندوستان اور پاکستان کو بجلی فراہم کرےگا-

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی مجید نامجو نے آج نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر بجلی ویرپا موئلی سے ملاقات کے بعد کہا کے طے ہونیوالے منصوبے کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور پاکستان کو 6 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا-
مجید نامجو نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ فراہم کی جانیوالی 6 ہزار میگاواٹ بجلی میں سے 2 ہزار میگاواٹ پاکستان کو اور باقی ہندوستان کو درآمد کی جائے گی –
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر توانائی مجید نامجو اور ہندوستان کے وزیر بجلی ویرپاموئلی کی ملاقات میں فریقین نے انرجی کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کی توسیع پر تبادلۂ خیال کیا -
.....
/169